Apr
16
سنت نبویﷺ کو زندہ کرنیوالےخورشید خان کی شانداردعوت ولیمہ
پاکستان کمیونٹی کی بھرپورشرکت، ہرچہرہ خوشی ومسرت سےدرخشندہ وتابندہ
نیک تمناوں اوردعائیہ کلمات سےشروع ہونیوالی اس یادگارتقریب کا اختتام پرجوش مزاحیہ نعروں،طنزومزاح سےبھرپورلطائف،دلچسپ آب بیتیوں اورشادی کےخوبصورت گیتوں پر ہوا

دائیں سےبائیں ۔ خورشید خان ، دولت خان اور انکےدوست


تویاما۔ پاک نیٹ جاپان۔ تحریک انصاف جاپان کےجنرل سیکریٹری دولت خان کےبھائی اورپاکستان ایسوسی ایشن جاپان تویاما کےسابقہ جنرل سیکریٹری خورشید خان کی شادی کی خوشی میں گزشتہ روز تویاما میں ایک عظیم الشان دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں تویاما میں مقیم پاکستانیوں نےبھرپورشرکت کی ۔ خورشید خان اور انکی شریک حیات کیلئےنیک تمناوں اوردعائیہ کلمات سےشروع ہونیوالی اس یادگار تقریب کا اختتام یونس خان،زاہد بٹ،ممتازملک اور دیگرکےپرجوش اور بھرپور مزاحیہ نعروں،دلچسپ لطائف،گیتوں اور آب بیتیوں پر ہوا ۔ دولت خان ، رفاقت خان ، اشرف خان ، حافظ زبیر ، ملک ممتاز ، شاہد بٹ ، اعجاز بٹ ، ندیم بیگ اور دیگر کی طنزومزاح سے بھرپور اور دلچسپ گفتگو سے تقریب کےشرکاء ہنسی سےلوٹ پوٹ ہوتے رہے ۔ مہمانوں کی خاطرمدارت فرائیڈ فش ، چکن روسٹ ، بریانی ، نان ، قورمہ اور میٹھی کھیر سے کی گئی ۔ نصف شب تک جاری رہنے والی اس تقریب کےشرکاء کےمطابق تویاما میں یہ ایک یادگار تقریب تھی جسے عرصہ دراز تک یاد رکھا جائیگا ۔
مذید تصاویرکیلئےکلک کیجئے
Mar
26
مبلغ اسلام الشاہ سید مطلوب علی
داغ مفارقت دیتےہوئےخالق حقیقی سےجاملے
قالواناللہ وانا الیہ راجعون
نمازجنازہ آج بروز پیر دن ساڑھےبارہ بجے اوتسکا مسجد ٹوکیو میں ادا کرنےکےبعد یاماناشی کےقبرستان میں تدفین کی جائیگی

مرحوم نےاہل بیت کی روایات کو زندہ رکھتےہوئےدینی خدمات کوکبھی بھی اپنی معاشی ضروریات کا ذریعہ نہیں بنایا
۔کراچی یونیورسٹی اور اوساکا یونیورسٹی سےفزکس جیسے اہم سائنسی علم کےحامل سید مطلوب علی ایک ماہر استاد کی طرح خدا کی وحدانیت سائنس کےذریعےاس طرح ثابت کیا کرتے تھےکہ انکی بات براہ راست دلوں میں گھر کر جاتی تھی
لاریب،ہر نفس کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے،خالق ارض وسما کےاس متعین ضابطےسےکوئی استثناء نہیں
مرحوم نےتقریبا نصف صدی جاپان میں
اجالے بونے اور روشنیاں بانٹنے کا کام جاری رکھا
اللہ تعالیٰ فروغ دین کےپیغمبرانہ مشن کےاس مشعل بردار کی قبر کر نور سےبھر دے
عالم کی موت ایک عاالم ” جہان ” کی موت ہوتی ہے،عربوں کا قول
اسلام ایک گلاب کےپھول کی طرح ہے، مرحوم کا قول
سید مطلوب علی شاہ سے گزشتہ برس کئےگئےایک خصوصی انٹرویو کے اقتباسات
پاک نیٹ جاپان۔ رپورٹ طاہرحسین +سیدعابد حسین شاہ ۔ حلیم وکریم ، منکسرالمزاج ، فکرمصطفےٰ ﷺ کےپیکر، غم محمد ﷺ کےداعی ، معروف مبلغ اسلام الشاہ سید مطلوب علی بھی گزشتہ روز ٹوکیو کےایک اسپتال میں علالت کےباعث انتقال کرگئے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون ۔ لاریب ، ہر نفس کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے، خالق ارض و سما کے اس متعین ضابطے سےکوئی استثناء نہیں، سید مطلوب علی شاہ ان میں سے تھے جوکبھی بھی کرہ ارض پر بوجھ نہیں بنتے، جن کا دل بےنیاز اور ہر دو جہاں سے غنی ہوتا ہے، جن کی زندگی بندہ مومن کی طرح حرص و ہوس سے پاک ہوتی ہے، اور جن کی حیات داستان حرم کی طرح غریب و سادہ و رنگین ہوتی ہے۔
اپنے عہد کے دریش، اجلے ذہن، اجلی سوچ، اجلے لباس، اجلی گفتگو، اجلےدامن، اور اجلے کردار کے حامل، شرافت اور نجابت کی تصویر، صاف دل صاف گو، فراست فکر، راست کلام، نہ کوئی ایچ نیچ، نہ سیاسی کرتب، نہ منافقانہ مصلحت کیشی، نہ فریب، نہ دہراپن، پاک دل و پاکباز، کھری بات کہنےوالا کھرا انسان سید مطلوب علی 73 برس قبل 2 جون 1939ء کودہلی میں پیدا ہوئے۔ آپ نے 1964ء میں کراچی یونیورسٹی سےفزکس میں ماسٹرز کی اعلیٰ تعلیمی ڈگری حاصل کی اور دوسال 1964ء سے1966ء تک کراچی یونیورسٹی میں ہی فزکس کےلیکچرارکی حیثیت سےدرس و تدریس کی خدمات سرانجام دیتےرہے۔ مرحوم حکومت جاپان کی جانب سےجاری کردہ اسکالرشپ برائےغیرملکی طلباء پرمنتخب ہوکر تقریبا نصف صدی قبل 1966ء میں جاپان تشریف لائےاور اوساکا یونیورسٹی سے الیکٹریکل اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ۔
Mar
26
A Tribute To Syed Matloob Ali Shah
سید مطلوب علی شاہ کے انتقال پر ملال پر فرزند اہل بیت سید عابد حسین شاہ کی جانب سےنذرانہ عقیدت

” سید مطلوب علی شاہ “
سارے عالم پہ اداسی چھائی ہے
اور احباب کی آنکھ بھر آئی ہے
آسماں پہ شور فرشتوں میں ہوا
دیکھنا کسی سید کی سواری آئی ہے
یہ کہ سید کا جنازہ ہےعجب خوشبو ہے
شائید کہ حوروں کی امید بھر آئی ہے
Sep
21
ڈینگی بخار، ابتدا،علامات اور علاج
تحریر۔ سلیم اللہ شیخ
اسلام آباد ۔ پاک نیٹ حاپان ۔ تحریر سلیم اللہ شیخ ۔ لاہور سمیت پاکستان کے کئی چھوٹے بڑے شہروں میں ’’ڈینگو یا ڈینگی ‘‘ بخار کی وباء پھیلی ہوئی ہے اور لوگ اس کے خوف میں مبتلا ہیں۔ ڈینگی بخار یا ڈینگی وائرس کیا ہے؟ اس کی ابتداء کہاں سے ہوئی اور اس سے بچنے کے لئے کیا احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکتی ہیں؟ اس حوالے سے ہم آج بات کریں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
Sep
20
ایک صدی بعد کا پاکستان
خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں
بعض خواب ایسے بھی ہوتے ہیں جو کسی وقت بھی حقیقت کا روپ دھار لیتے ہیں
ایک محب وطن پاکستانی کی تحریر
تبصرہ ۔ نجیم شاہ
تویاما ۔ پاک نیٹ جاپان ۔ حب الوطنی بڑی عظمت کی بات ہے اور کچھ لوگ بہت بڑے محب وطن ہوتے ہیں۔ جس قوم میں فوری انصاف، محنت اور حب الوطنی موجود ہو وہ قوم روز افزوں ترقی کی منازل طے کرتی جاتی ہے۔ کہتے ہیں کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں جبکہ بعض خواب ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
Sep
16
اسلامک سرکل آف جاپان کیجانب سےسندھ پاکستان کےحالیہ سیلاب متاثرین کیلئےعطیات کی اپیل

ٹوکیو۔ پاک نیٹ جاپان ۔ جاپان کےمعروف دینی ادارےاسلامک سرکل آف جاپان کی جانب سےجاری کردہ ایک بیان کےمطابق ادارہ نےجاپانی قوم بالخصوص مسلمانوں سےسندھ پاکستان کے حالیہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئےعطیات کی اپیل کی ہے۔ مخیر حضرات اپنےعطیات درج ذیل اکاونٹ میں جمع کرواسکتےہیں ۔
Post office Account:
Account Name: Islamic Circle of Japan
Account No: 10040-88602691
Bank Name: Sumitomo Mitsui Banking Corporation
Branch Name: Gyotoku Branch (Ordinary)
A/C No: 6745857
A/C Name: BAITUL MALL – ICOJ
Swift code: SMBCJPJT
Sep
14
یاران مصطفیﷺ کا وفادار ہی دو جہانوں میں سربلندی اور عظمت سے سرفراز ہو گا
دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف یلغار ہو رہی ہےایسے موقع پر مسلمانوں کے اندر اتفاق، اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کی کیفیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے
برطانیہ میں حق چار یار کانفرنس سے علماء کا خطاب

نیوکاسل ۔ برطانیہ(پاک نیٹ جاپان) سنی جمعیت عوام نیوکاسل کے زیر اہتمام منعقدہ حق چار یار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین علمائے کرام اور مشائخ عظام نے کہا کہ یاران مصطفیﷺ کا وفادار ہی دو جہانوں میں سربلندی اور عظمت سے سرفراز ہو گا۔ قرآن مکمل ضابطہ حیات ہے جو نبی آخر الزمان کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی بھلائی اور بہتری کے لئے اتار کر ایسی راہ دکھا دی جس پر چلتے ہوئے نبی کی امت بھٹک نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
Sep
12
نائن الیون کےایک دہائی بعد
دہشت گردی کےخلاف جنگ میں 35 ہزارجانوں کی قربانی سمیت پاکستان کو 68 ارب ڈالر کا نقصان
۔18 کروڑ عوام پر مشتمل قوم
۔2001ء سے دنیا کی 7 ارب آبادی کےمستقبل کیلئےلڑ رہی ہے
نائن الیون کے حملوں میں ہونے والے جانی نقصان پر
امریکا اور دنیا کے غم میں برابر کے شریک ہیں
حکومت پاکستان کی جانب سے
نائن الیون کی دسویں برسی کے موقع پرامریکی عوام کیلئےجاری کیا گیا پیغام
نیویارک / اسلام آباد ( پاک نیٹ جاپان) امریکہ میں 11 ستمبر سن 2001 ء کو ہونے والے حملوں کے دس برس کی تکمیل پر پاکستانی دفتر خارجہ نے دہشت گرد حملوں میں امریکا میں ہلاک ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائن الیون کےحملوں میں ہونے والے جانی نقصان پر امریکہ اور دنیا کے غم میں برابر کےشریک ہیں ۔ امریکی اخبار میں پاکستان کی جانب سے امریکی عوام کیلئے اپنے پیغام میں پاکستان نے کہا ہے کہ 18کروڑ پاکستانی عوام 2001ء سے دنیا کی 7 ارب آبادی کے مستقبل کیلئے لڑ رہی ہے، پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 35 ہزار جانوں کی صورت میں بھاری قیمت ادا کرنا پڑی اور محترمہ بے نظیر بھٹو جیسی رہنما سے محروم ہونا پڑا ، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں 35لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے اور ملک کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 68ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا،11 ستمبر 2001 ء میں امریکا پر ہونیوالوں حملوں کے بعد سے دہشتگردوں کیخلاف شروع کی گئی جنگ میں پاکستان 35ہزار جانوں کی قربانی دے چکا ہے، پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے ، نائن الیون کے حملوں میں ہونے والے جانی نقصان پر امریکا اور دنیا کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، عسکریت پسندی کے خاتمے کے اپنے عزم پر قائم رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو امریکا میں نائن الیون کی دسویں برسی کے موقع پر پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ۔ ۔ ۔ ۔
Sep
12
قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی
عقیدت واحترام سے منائی گئی

کراچی (پاک نیٹ جاپان) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 63ویں برسی اتوار کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ بعدازاں ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
Sep
12
نیویارک پولیس کی جانب سے250 مساجد اور سینکڑوں مسلمانوں کی خفیہ نگرانی کا انکشاف

نیویارک (پاک نیٹ جاپان) نیویارک پولیس کی جانب سے 250 مساجد اور سیکڑوں مسلمانوں کی خفیہ نگرانی کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ ایرانی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف فرانسیسی خبررساں ادارے کو موصول ہونے والے پولیس کی خفیہ دستاویزات میں کیا گیا ہے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق پولیس نیویارک اور نیو جرسی کی 250 مساجد اور دیگر مسلم کمیونٹی کے سیکڑوں مراکز کی خفیہ نگرانی کررہی ہے اور ایسے مقامات جہاں مسلمان اکٹھے ہوتے ہیں وہاں پر خصوصی ٹیمیں تعینات بھی ہیں جو مسلم گروپوں کے بارے میں مختلف قسم کی معلومات اکٹھی کرتی ہیں پولیس کی اس خفیہ ٹیم کا نام ڈیموگرافک یونٹ رکھا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر مسلم گروپوں کی معلومات اور اطلاعات پر مبنی رپورٹ تیار کرتی ہے۔
Sep
11
ہزاروں سال نرگس اپنی بےنوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہےچمن میں دیدہ ور پیدا
بابائےقوم قائداعظم محمدعلی جناح کی 63ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جائے گی

کراچی (پاک نیٹ جاپان) 20 ویں صدی کےعظیم سیاستدان اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 63 ویں برسی اتوارکوعقیدت واحترام سے منائی جائے گی۔ دن کا آغاز21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ بعدازاں ملک کی سلامتی ترقی اورخوشحالی کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی مزار قائد پراعلیٰ حکومتی شخصیات کے علاوہ سیاسی، مذہبی، سماجی جماعتوں کے رہنما اور عوام کی بڑی تعداد قائداعظم محمد علی جناح کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار پرآئیں گے۔ اخبارات خصوصی ضمیمے شائع کریں گے جبکہ ریڈیو ٹی وی پر قائداعظم محمد علی جناح کی خدمات اور زندگی پر خصوصی پروگرام نشرکیے جائیں گے۔
Sep
11
نائن الیون حملوں کی آج 10ویں برسی منائی جارہی ہے
امریکا میں ہائی الرٹ
دہشت گردی کیخلاف امریکی جنگ میں پاکستان سب سےزیادہ متاثر

واشنگٹن . پاک نیٹ جاپان ۔ امریکا میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 11 ستمبر 2001ء کو ہونے والے حملوں کو آج 10 برس ہوگئے اور ان حملوں کی دسویں برسی (آج ) منائی جائی گی ۔ اس سلسلے میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے مقام گراوٴنڈ زیرو پر ایک دعائیہ تقریب منعقد کی جائے گی جس میں امریکی صدر بارک اوباما اور سابق صدر جارج ڈبلیو بش اس دعائیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ نیویارک کے میئر مائیکل بلومبرگ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ گیارہ ستمبر کے حملوں کی دسویں برسی کے موقع پر نیویارک یا واشنگٹن ڈی سی میں دہشتگردی کا خطرہ ہے جبکہ پورے امریکا میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ صدر اوباما نے ہفتہ کو انٹرنیٹ اور ریڈیو پر اپنے خطاب میں نائن الیون حملوں کی دسویں برسی کا ذکر کرتے ہوئے ان اہل کاروں، فوجی جوانوں اور ہزاروں شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ واضح رہےپاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جو نائن الیون حملوں کےبعد دہشت گردی کےخلاف ہونے والی اس غیرمعمولی امریکی جنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہےاور پاکستان میں دہشت گردی نے تمام شعبہ ہائے زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
Aug
29
شوال کا چاند نظر آگیا
جاپان میں کل عیدالفطر ہوگی
تویاما مسجد میں عیدالفطر کی نماز صبح 9 بجےادا کی جائیگی
تویاما + ٹوکیو۔ پاک نیٹ جاپان ۔ روئت ہلال کمیٹی جاپان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کےمطابق کل مورخہ 30 اگست جاپان میں عید الفطر ہوگی ۔ پاک نیٹ جاپان کی جانب سے قارئین کو عید کی دلی خوشیاں مبارک ہوں ۔
Aug
16
ملک ممتاز، نذرالاسلام اورمصباح الاسلام نے
تویاما میں عید کا سماں باندھ دیا
تویاما مسجد کےمھمان امام مولانا مجیب الرحمٰن کےمرکزی خیال پر بچوں کےاعزازمیں شانداردعوت افطارکا اہتمام
سُوشی ، چکن کراگے، ڈونٹّس ، پھل ، فروٹ چاٹ اور مشروبات سےبچوں کی تواضح
اہلیان تویاما کی کثیر تعداد میں شرکت









تویاما ۔ پاک نیٹ جاپان ۔ طاہرحسین سے۔ تویاما کےروشن ستاروں ملک ممتاز ، نذرالاسلام اور مصباح الاسلام نےگزشتہ روز تویاما میں مقیم بچوں کےاعزاز میں ایک عظیم الشان دعوت افطار کا اھتمام کرکے تویاما میں عید کا سماں باندھ دیا ۔ تفصیلات کےمطابق تویاما مسجد کےمھمان امام حافظ مولانا مجیب الرحمٰن کیجانب سے پیش کردہ مرکزی خیال پر عملدرآمد کرتےہوئے ضیا احمد ، مصطفےٰ امین ، اظہر بٹ ، یاسین انور ، محمد آصف اللہ ، مامون ، ناصر ، رضا محمد ، رانا عارف ، عارف اعوان ، طیب گل المعروف ماموں ، ریحان الحق المعروف ھنی ، یونس خان المعروف ہیرو آف تویاما اور نوید علی المعروف گولڈن بوائے نے پاکستان ایسوسی اینش جاپان تویاما کے صدر ملک ممتاز ، بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے نذرالاسلام اور تویاما مسجد کی جان مصباح الاسلام کی سرپرستی میں تویاما میں مقیم بچوں کےاعزاز میں ایک عظیم الشان دعوت افطار کا اھتمام کیا ۔ جس میں بچوں اور انکے والدین نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی ۔ دعوت افطار میں سُوشی ، چکن کراگے، ڈونٹّس ، پھل ، فروٹ چاٹ اور مشروبات سے بچوں کی تواضح کی گئی ۔ اس نمائندے کیساتھ گفتگو کرتےہوئےکئی بچوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ۔ واضح رہے گزشتہ کئی سالوں سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں تویاما میں بچوں کیلئےخصوصی تقاریب کا اھتمام کیا جاتا ہے جس میں سے 3 سال قبل حافظ محمد زبیر صدیقی کے صاحبزادے علی ساوادہ اور 2 سال قبل شالیمار انٹرنیشنل کے طیب علی مرحوم کے پوتے فرحان علی کی روزہ کشائی کی تقاریب قابل ذکر ہیں ۔ ان دونوں تقاریب کو تویاما میں مقیم پچاس سے زائد بچوں اور انکے والدین نے شرکت کرکے یادگار بنا دیا تھا ۔ علاوہ ازیں ملک ممتاز احمد اور نذرالاسلام کی سرپرستی میں تویاما مسجد میں ہر روز سحر و افطار کا شاندار اہتمام کیا جارہا ہے۔ جس میں اہلیان تویاما کی کثیر تعداد شرکت کررہی ہے۔
دعوت افطار کی مذید تصاویر کیلئےکلک کیجئے
Aug
12
روزوں کی قضا،فدیہ اور کفارہ کا بیان
بشکریہ ندیم چوہان

روزوں کی قضا
اگر بلا عذر فرض یا واجب معین کے روزے نہیں رکھے یا کسی وجہ سے رکھ کر روزہ ٹوٹ گیا تو ان روزوں کی قضا رکھنا فرض ہے۔
Aug
11
امریکہ اوراسکےگماشتےہمارےایٹمی اثاثوں کی ایک سوئی بھی حاصل نہیں کر سکتے: اسلم بیگ

فوج میں کٹر مسلمانوں کی اکثریت کی رپورٹ سراسر جھوٹ ہے اور ان کے بڑے عہدوں پر پہنچنے کی بات بھی جھوٹ ہے
پاک فوج کےسابق سربراہ کا امریکی رپورٹ پر تبصرہ
لاہور (پاک نیٹ جاپان ۔ شعیب الدین سے) پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل مرزا محمد اسلم بیگ نے پاک فوج میں مذہبی عناصر کے غلبے‘ سینئر فوجی افسران کے کٹر مذہبی رحجان کا حامل ہونے اور پاکستان کے ایٹمی اثاثوں تک ”اسلام پسندوں“ کی رسائی ممکن ہونے کے بارے امریکی رپورٹ کو جھوٹ اور بکواس قرار دیا ہے۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے جنرل مرزا اسلم بیگ نے کہا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
Aug
11
فرانس میں دو یہودی لڑکیوں کا قبول اسلام
روزے رکھنے لگیں


پیرس (پاک نیٹ جاپان) فرانس میں 2 یہودی لڑکیوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد اس رمضان المبارک کے روزے رکھ رہی ہیں ۔ لیلا اور الما نے اسلامی تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے اپنے ارکان خاندان کے علاوہ سکول اور معاشرے میں دو سال قبل ہلچل پیدا کر دی تھی۔ سکول میں بھی یہ دونوں لڑکیاں مکمل سر تا پا لباس زیب تن کر کے جانے لگی ہیں ۔
Aug
6
رمضان المبارک کےآغاز پر
صدرمملکت آصف علی زرداری کا قوم کےنام پیغام

عزیز ہم وطنو
اسلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں اس بابرکت اور عظیم الشان مہینے کی آمد پر پاکستان اور بیرون ممالک مقیم تمام پاکستانیوں اور تمام مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور رب ذوالجلال کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اُس نے ہمیں ایک بار پھر اس بابرکت مہینے کا استقبال کرنے کا موقع دیا اور میں امید رکھتا ہوں کہ اس ماہ مبارکہ کے فیوض و برکات سے ہم تمام اہل وطن فیضیاب ہوں گے۔
یہ ماہ مبارک ہمیں اخوت ، بھائی چارہ ، محبت ، یگانگت اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں اس مہینے کے اعلیٰ زریں اصولوں پر عمل کرنے کا موقع ملا ہے اور مجھے امید ہے کہ بحیثیت مسلمان ہم ان تمام پر عمل پیرا ہوں گے۔
رمضان المبارک کا مہینہ بے شمار فیوض وبرکات لیکر آتا ہےاور ایک مسلمان اس ماہ مبارک میں اپنے نفس پر ایسا ضبط کرتا ہےجس کی نظیر نہیں ملتی ۔ وہ اپنے کھانے پینے، دیکھنے ، سننے، بات کرنے، اور اپنے ہر عمل میں اللہ کے حکم کو بجا لانے کا پورا اہتممام کرتا ہے اور یہی ایک مسلمان کا شیوہ ہےکہ وہ اللہ کے ہر حکم پر سر تسلیم خم کرتے ہوئے اس کے احکامات کو کما حقہ بجا لائے۔
آج ہمیں اس مبارک مہینے کی آمد پر ہم سب کو مل کر عہد کرنا ہےکہ روزہ کی تربیت کو ہمیشہ سامنے رکھتے ہوئے اپنی زندگی سے دہشت گردی ، فرقہ وارانی فسادات اور مذہبی انتہا پسندی نکال پھینکیں گے۔ اپنی صفوں میں اتحاد ، اتفاق اور نظم وضبط پیدا کریں گے اور فرقہ واریت و انتہا پسندی کو پنپنے کا موقع نہیں دیں گے جو باہمی انتشاروافتراق کا ذریعہ ہے۔
آج ہمیں ہاد رکھنا ہےکہ رمضان کا مہینہ ذاتی محاسبہ کا مہینہ ہے۔ یہ اپنے اوپر نظر ثانی کا مہینہ ہے ۔ اپنی اصلاح آپ کرنے کا مہینہ ہے ۔ میری دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو رمضان المبارک کی فیوض وبرکات سے ہمکنار فرمائے۔ آمین ۔
پاکستان پائندہ باد
Aug
6
کراچی کو انڈرورلڈ کے حوالے کردیا گیا ہے،فاروق ستار

کراچی۔ پاک نیٹ جاپان ۔ متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی کی بدامنی میں مبینہ طور پر ملوث 5 سو افراد کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے بدامنی حالات کی ذمہ داری براہ راست حکومت پر عائد کردی ہے ۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو کراچی کے حالات پر بحث جاری رہی ،مسلم لیگ ن کی شیریں ارشد نے کہا کہ حکومت نے کراچی میں حالات خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی، ایم کیوایم کے فاروق ستارنے 5 سو افراد کی فہرست ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ تمام جرائم پیشہ اور دہشت گرد ہیں ، انہوں نے کہا کہ کراچی کو انڈرورلڈ کے حوالے کردیا گیا ہے، حکومت مخلص ہو تو کراچی میں 3 دن کے اندر امن قائم ہوسکتا ہے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہونی چاہیئے، انہوں نے کہا کہ 2007ء سے اب تک کراچی میں 1500 افراد ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم میں مارے گئے، حکومت کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں ملوث ہے اور جان بوجھ کر حالات خراب کئے جارہے ہیں، بعد میں اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔
Aug
5
مشی گن میں مسلمانوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی

مشی گن (پاک نیٹ جاپان) امریکی ریاست مشی گن میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافے سے پانچ وقت مساجد میں اذان کی آواز گونجنے لگی۔ 23 ہزار کی آبادی کا قصبہ ہیم ٹریمک 30 سال پہلے 90 فیصد آبادی پولینڈ سے تعلق رکھنے والے سفید فام کیتھولک افراد پر مشتمل تھا لیکن اب یہاں تقریبا 40 فیصد آبادی بنگلہ دیش اور دوسرے ملکوں سے آئے ہوئے مسلمانوں کی ہے ۔
Aug
4
جاپانی وزیراعظم کیجانب سےمسلم ممالک کے سفراء کیلئے افطارڈنر کا اہتمام
پاکستان سمیت اڑتالیس ممالک کےسفارت کاروں اوراہم مسلم شخصیات کی شرکت

ٹوکیو (پاک نیٹ جاپان) جاپان اور مسلم دنیا کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے گزشتہ روز جاپان کے وزیراعظم نائتو کان کی جانب سے جاپان میں تعینات اسلامی ممالک کے سفراء کرام اور ممتاز مسلم شخصیات کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پاکستان سمیت اڑتالیس ممالک کے سفیروں، سفارت کاروں اور اہم مسلم شخصیات نے شرکت کی۔ جاپانی وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افطار ڈنر میں مسلم ممالک کے سفارت کاروں کے علاوہ بنگلہ دیش کے وزیر خزانہ ابول مال عبدل محیط، بنگلہ دیش کے مرکزی بینک کے سربراہ ڈاکٹر عطی الرحمن جبکہ سعودی عرب کی مشاورتی کونسل مجلس الشراء کے رکن ڈاکٹر اسامہ بن محمد الکردی بھی شامل تھے۔ اس موقع پر جاپان کے وزیراعظم نائتو کان نے تمام شرکاء کو دین اسلام کے عظیم مہینے رمضان المبارک کی خصوصی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی جاپان اور اسلامی دنیا کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
Aug
4
پاکستانی فلموں کے معروف گلوکار اخلاق احمد کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 12 برس بیت گئے

جہانیاں (پاک نیٹ جاپان) پاکستانی فلموں کے معروف گلوکار اخلاق احمد کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 12 برس بیت گئے۔ ان کی بارہویں برسی 4 اگست بروز جمعرات ملک بھر کے فلمی حلقوں میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ گلوکار اخلاق احمد نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1960ءمیں سٹیج پر گلوکاری سے کیا تھا۔ اخلاق احمد موسیقی کی دنیا میں ایک عرصے تک طبع آزمائی کرتے لیکن انہیں معروف پاکستانی فلموں ”بندش“ اور ”چاہت“ میں گلوکاری کرنے پر ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔ ان کے مشہور ترین گانوں میں ”ساون آئے ساون جائے“ اور ”سونا نہ چاندی نہ کوئی محل جان من، تجھ کو میں دے سکوں گا“ شامل ہیں ۔
Aug
3
انمول خزانہ
بشکریہ ندیم چوہان


Aug
1
جاپان،برطانیہ،سعودی عرب اور یورپ سمیت
کئی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے

پاکستان اور امریکہ میں چاند دیکھنےکیلئےآج اجلاس آج ہونگے
تویاما ۔ پاک نیٹ جاپان ۔ جاپان ملائیشیا،برطانیہ اورسعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں رات کو نماز تراویح کے روح پرور اجتماعات کا آغاز ہوئے۔ آج برطانیہ اور یورپ سمیت تمام خلیجی ریاستوں میں پہلا روزہ ہے۔ اہلیان ایمان آج سحری کی برکتوں سے فیضیاب ہوئے۔ مرکزی روئت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک 1432 ھ کے چاند کی روئت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلئے روئت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج بروز پیر دفتر محکمہ موسمیات کراچی میں منعقد ہوگا ۔ دوسری جانب امریکا میں بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے آج اجلاس ہوگا جبکہ امریکہ میں قمری کیلنڈر کو تسلیم کرنے والے افراد پیر کو پہلا روزہ رکھیں گے۔
Jul
31
جاپان میں ماہ مقدس کا آغاز ہوگیا
کل پہلا روزہ ہوگا
ٹوکیو+ تویاما ۔ پاک نیٹ جاپان ۔ روئت ہلال کمیٹی جاپان کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق جاپان میں رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے۔ اعلامیہ کےمطابق کل بروز سوموار مورخہ یکم اگست کو پہلا روزہ ہوگا۔ قارئین کو ادارہ پاک نیٹ جاپان کی جانب سے رمضان المبارک کی خوشیاں مبارک ہوں ۔ رمضان المبارک کے چاند کی اطلاع بہم پہنچانے پر پاک نیٹ جاپان معروف پاکستانی شخصیت حافظ مہر شمس صدر پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کےتعاون کا دلی شکرگزار ہے۔
Jul
31
روئت ہلال کمیٹی جاپان کے اجلاس کا آغاز
ٹوکیو۔ پاک نیٹ جاپان ۔ اطلاعات کےمطابق اسلامک سینٹر جاپان میں رمضان المبارک کےچاند کیلئےروئت ہلال کمیٹی کےاجلاس کا آغاز ہوچکا ہے۔ اب تک موصولہ اطلاعات کےمطابق جاپان میں کسی بھی مقام پر رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ۔ واضح رہےاسلامی شریعت کےمطابق جاپان میں چاند نظر نہ آنے کی صورت میں روئت ہلال کمیٹی جاپان کی جانب سےقریبی اسلامی ملک ملائیشیا رابطہ کیا جاتا ہےاور ملائیشیا کی حکومت کیجانب سے کئے گئےفیصلہ کےمطابق جاپان میں اعلان کیا جاتا ہے۔ اعلان رات 9 بجے تک متوقع ہے۔ روئت ہلال کمیٹی جاپان کی جانب سے جاری کردہ اعلان فوری طور پر پاک نیٹ جاپان پر شائع کیا جائےگا۔ ادارہ ۔
Jul
30
رمضان المبارک کےچاند کیلئےروئت ہلال کمیٹی جاپان کا اجلاس کل بروز اتوارکو ہوگا
مساجد ، مصلّوں اور تمام اسلامی تنظیموں کو اجلاس میں شرکت کی دعوت
تمام مسلمان اپنے علاقوں میں غروبِ آفتاب سے 10 منٹ قبل اور بعد چاند دیکھیں
چاند نظر آنے کی صورت میں علاقائی مسجد یا اسلامک سینٹر جاپان سے
رابطہ کیا جائے
ٹوکیو۔ پاک نیٹ جاپان ۔ روئت ہلال کمیٹی جاپان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کیلئےکل بروزاتوار مورخہ 31 مئی شام 8 بجے اسلامک سینٹر جاپان میں روئت ہلال کمیٹی جاپان کا اجلاس منعقد ہوگا۔ اعلامیہ میں تمام مساجد ، مصلّوں اور اسلامی تنظیموں کے اراکین سے اجلاس میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں روئت ہلال کمیٹی جاپان کے چیئرمین حافظ مولانا ڈاکٹرسلیم الرحمٰن خان نے تمام مسلمانوں سے گزارش کی ہے کہ وہ سنتِ رسول اللہ ﷺ پر عمل کرتے ہوئے غروب آفتاب سے 10 منٹ قبل اور بعد اپنے علاقہ میں چاند دیکھیں اور چاند نظر آنے کی صورت میں علاقائی مسجد یا اسلامک سینٹر جاپان سے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں ۔
03-3460-6169
واضح رہے رمضان المبارک کےچاند کا اعلان پاک نیٹ جاپان پر فوری طور پر شائع کیا جائےگا۔
Jul
29
جنوبی افریقہ کےفاسٹ بالروین پارنیل نےاسلام قبول کرلیا

اسلام سے ھمیشہ دلچسپی رہی،مطالعے کے بعد اپنانے کا فیصلہ کیا
اسلامی سال کا بابرکت ماہ رمضان شروع ہونے والا ہے اور میں اس ماہ کریم میں روزے بھی رکھوں گا،وین پارنیل
جوہانسبرگ(پاک نیٹ جاپان) جنوبی افریقا کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر وین پارنیل نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کردیا۔ پارنیل نے فی الحال نام تبدیل نہیں کیا اور وہ وین پارنیل کے نام سے ہی پکارے جائیں گے۔ وین پارنیل نے جمعرات کو اپنے بیان میں باضابطہ طورپر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے جنوری 2011میں اسلام قبول کرلیا تھا، میں کافی عرصے سے اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کررہا تھا، مجھے ہمیشہ سے اسلام میں دلچسپی رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے اسلامی طرز زندگی کو اپنانے کا فیصلہ کیا، میں نے اپنے لیے ”ولید“ نام سوچا ہے تاہم ابھی نام تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ وین پارنیل نے کہا کہ اسلامی سال کا بابرکت ماہ رمضان شروع ہونے والا ہے اور میں اس ماہ کریم میں روزے بھی رکھوں گا۔
محدود اوور کی کرکٹ کےاسپیشلسٹ ، 22 سالہ وین پارنیل سن 2008 ء میں جنوبی افریقہ کی انڈر نائینٹین ٹیم کے کپتان تھے۔ انہوں نے 2009 ء میں آسٹریلیا کےخلاف کھیلتےہوئے ایک روزہ انٹرنینشل اور سن 2010 ء میں برطانیہ کےخلاف کھیلتےہوئےٹیسٹ کرکٹ کا آغاز کیا ۔ انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں سے اپیل کی ہےکہ اس فیصلے کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے، انہوں نےکہا میں ٹیم کے ہر کھلاڑی سے وہی برتاؤ کروں گا جیسا پہلے کیا کرتا تھا۔ واضح رہے وین پارنیل کےاسلام قبول کرنے کےبعد جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم میں 3 مسلمان کھلاڑی ہوگئےہیں ۔ جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملہ اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے لیگ اسپنر عمران طاہر بھی مسلمان ہیں ۔
وین پارنیل نے جنوبی افریقن ٹیم کو اسپانسر کرنے والی شراب کی کمپنی کا نشان استعمال کرنے کی حمایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ مشروب ساز کمپنی کے لوگو سے مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے، تاہم ان کے ساتھی کھلاڑی ہاشم آملہ اس کمپنی کے نشان والی کٹ نہیں پہنتے ہیں۔ وین پارنیل ان دنوں انگلینڈ میں ایسکس کاؤنٹی کی نمائندگی کررہے ہیں۔ جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے منیجر ڈاکٹر محمد موسیٰ جی نے وین پارنیل کے مسلمان ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔
Jul
28
جنوبی ایشیاکی لیڈرشپ کا خواب دیکھنےوالےبھارت میں بیروزگاری کا حال
چپڑاسی کی اسامیوں کیلئےپی ایچ ڈی،ایم فل اورماسٹرز کی درخواستیں

راجستھان ۔ پاک نیٹ جاپان ۔ جنوبی ایشیاکی لیڈر شپ کا خواب دیکھنے والے بھارت میں بیروزگار ی کا یہ حال ہے کہ راجستھان یونیورسٹی میں 15چپڑاسی کی اسامیوں کے لیے پی ایچ ڈیز،ایم فل،ایم ایس سی اور ایم بی اے سمیت تین ہزار امیدواروں نے درخواست دیں ۔ بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق 4700 بھارتی روپے کی اس نوکری کے لیے اتنی زیادہ درخواستیں ظاہر کرتی ہیں کہ بھارت میں بے روزگاری بہت زیادہ ہے اُمیدوار کمپیوٹر سائنسز،میڈیا سائنسز اور دیگر شعبوں میں اعلیٰ ترین ڈگریاں رکھنے کے باوجود مار ے مارے پھرتے ہیں اور ان کو کوئی روزگار کے مواقع نہیں مل رہے۔ وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ اس قبل چپڑاسی کی جاب کے لیے پی ایچ ڈیز،ایم فل،ایم بی اے یا ایم ایس سی پاس امیدواروں کی طرف سے درخواستیں نہیں آئی تھیں۔
Jul
24
Holy Cows
پاکستان کی مقدس سیاسی گائیں

گنما پریفیکچر سےپاک نیٹ جاپان کےایک قاری کا انتخاب
گنما ۔ پاک نیٹ جاپان ۔ گائے کا نام سن کر ھمیشہ دودھ یا بڑے گوشت کا خیال زہن میں آتا ہے۔ ویسے اخلاقی اور قانونی طور پر گائے پر ہندووں کا حق پہلے ہے۔ خوش قسمتی سے یا بدقسمتی سے یہ گائے کی جنس ھمارے مادر وطن پالستان میں بھی موجود ہے لیکن حیوانی گائے نہیں بلکہ انسانی گائے اور وہ بھی سیاسی ۔ ۔ ۔ ۔ واہ کیا بات ہے ۔ ۔ ۔ ۔
Jul
24
معروف شاعر،ادیب اورصحافی محمدعاقل عراقی کا تازہ کلام
” آگیا آگیا رمضان المبارک آگیا “

تویاما ۔ پاک نیٹ جاپان ۔ تویاما جاپان میں مقیم ، گاڑیوں ، ہیوی ڈیوٹی مشینری ، پانی اور شمسی تونائی سے چلنے والے ہر قسم کے چھوٹے اور بڑے پلانٹس کے کاروبار سے وابستہ ہونے کیساتھ ساتھ شعروشاعری ، ادب و صحافت ، اور اداکاری و صداکاری جیسی خداد صلاحیتوں کےحامل یونیورسل ٹریڈنگ اِنک کے روح رواں معروف پاکستانی محمد عاقل عراقی نے رمضان المبارک کی آمد آمد پر پاک نیٹ جاپان کے قارئین کیلئے اپنا تازہ کلام ارسال کیا ہے ، جسے قارئین کی دلچسپی کیلئے شائع کیا جارہا ہے۔ ادارہ ۔
تمام مسلمانوں کیلئے دعا
” آگیا آگیا رمضان المبارک آگیا “
آیا جب بھی مہینہ رمضان المبارک کا
سمجھ لو مل گیا وقت پھر قبولیت عبادت کا